پاکستان
11 مارچ ، 2015

مطلوب ملزم،ولی بابر کا قاتل متحدہ کے مرکز پر کیا کررہے تھے؟تحریک انصاف

مطلوب ملزم،ولی بابر کا قاتل متحدہ کے مرکز پر کیا کررہے تھے؟تحریک انصاف

اسلام آباد........تحریک انصاف نے کراچی میں آپریشن کے دوران ایم کیو ایم کے کارکن کی ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور سوال کیا ہے کہ نیٹو کا اسلحہ 90پر کیسے پہنچا؟ پولیس کو مطلوب افراد اور ولی بابر کا قاتل وہاں کیوں چھپے تھے؟؟ترجمان تحریک انصاف شیریں مزاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایم کیوایم کے مرکزی دفتر 90پر آپریشن کے دوران کارکن کی ہلاکت پر افسوس ہے، رینجرز نے کہا کہ ان کے پاس پستول نہیں ہوتی پھر ہلاکت کیوں کر ہوئی، تحقیقات ہونی چاہیے۔ شیریں مزار یں نے کہا کہ ایم کیوایم نے کراچی میں ایک بار پھرزندگی کا پہیا جام کردیا ، سیاسی جماعتیں مافیااور عسکری گروپوں سے قطع تعلق کریں، سیاسی جماعتوں کو یہ سمجھنا چاہیے کوئی قانون سے بالا تر نہیں، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تمام عسکری تنظمیوں پر پابندی کی حمایت کرتی ہے۔

مزید خبریں :