12 مارچ ، 2015
ویلنگٹن.........ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج جنوبی افریقہ کا مقابلہ متحدہ عرب امارات سے ہوگا۔ میچ ویلنگٹن کے ویسٹ پیک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور پاکستان وقت کے مطابق صبح 6بجے شروع ہوگا۔ میچ میں کامیابی پروٹیز کو اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی، ساتھ ہی گروپ بی میں انڈیا کے بعد دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں بھی مدد کرے گی۔ اس سے پہلے پروٹیز کے کل 5میچوں میں 6پوائنٹ ہیں، تاہم عرب امارات کے اب تک 4میچوں میں کوئی پوائنٹ نہیں ہے۔