کھیل
12 مارچ ، 2015

ایڈیلیڈ: آئرلینڈ کیخلاف جیت کیلئے میدان میں اُتریں گے، یونس خان

ایڈیلیڈ: آئرلینڈ کیخلاف جیت کیلئے میدان میں اُتریں گے، یونس خان

ایڈیلیڈ.........ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کا اگلا اور آخری ہدف آئرلینڈ سے مقابلہ ہے۔ میچ کے بارے میں گرین شرٹس کے سینئر بلے باز یونس خان کا کہنا ہے کہ آئرلینڈ سے میچ ہمارے لیے ایک جذباتی میچ ہوگا، ہم بدلے کی نیت سے نہیں جیت کے لیے میدان میں اُتریں گے، امید ہے آئرلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کرکے کواٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیں گے اور ورلڈکپ میں اگے مزید کامیابیاں بھی حاصل کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں یونس خان نے کہا کہ باب وولمر نے پاکستان کرکٹ کے لیے کئی خدمات سرانجام دیں، ائرلینڈ کیخلاف میچ جیت کر باب وولمر کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہتے ہیں۔ یاد رہے کہ 2007کے ورلڈکپ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو ہرا کر ورلڈکپ سے باہر کردیا تھا۔

مزید خبریں :