پاکستان
12 مارچ ، 2015

گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود

 گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود

گلگت بلتستان.......گلگت بلتستان میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں ،ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہے ۔گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود ہونے کی وجہ سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے ۔بلوچستان کے شمالی علاقے بدستور سردی کی لپیٹ میں ہیں ۔ آزادکشمیر،مری ،مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں بھی موسم سرد ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کے دوران سندھ اور بلوچستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ہفتہ اوراتور کو پنجاب کے کچھ علاقوں ،کشمیر ،خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے ۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔

مزید خبریں :