12 مارچ ، 2015
ویلنگٹن.....ورلڈ کپ کرکٹ میں پول بی کے ایک میچ میں جنوبی افریقا نے متحدہ عرب امارات کو جیت کیلئے 342رنز کا ہدف دیا ہے۔ اے بی ڈیویلیئر نے شاندار بیٹنگ کی ، وہ ایک رن کے فرق سے سنچری مکمل نہ کرسکے،بہاردین نے دھواں دار 64رنز بنائے۔ ویلنگٹن میں کھیلے جارہے میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ کیا، امارات کو جلد ہی پہلی کامیابی اس وقت ملی جب 17کے مجموعی اسکور پر ہاشم آملہ 12رنزبناکر پویلین لوٹ گئے،ڈی کوک 26رنز بناکر آئوٹ ہوئے،روسیو نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 43رنز کی اننگز کھیلی، ایک موقع پر 96کے مجموعی اسکور پر پروٹیز کی تین وکٹیں گر چکی تھیں۔ڈیویلیئرز نے اپنے مخصوص انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار 99رنز بنائے جبکہ بہارد دین نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے صرف 33گیندوں 64رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ یوں جنوبی افریقا نے مقررہ پچاس اوورز میں 341رنز بنائے۔محمد نوید نے 3جبکہ کامران شہزاد، امجد جاوید اور محمد توقیر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔