پاکستان
12 مارچ ، 2015

پشاور:آرمی چیک پوسٹ پرحملہ آور ایک تھا، ایس پی کینٹ

 پشاور:آرمی چیک پوسٹ پرحملہ آور ایک تھا، ایس پی کینٹ

پشاور .......پشاور کے امن چوک کے قریب آرمی چیک پوسٹ پرحملے کے نتیجے میں حملہ آور سمیت دو افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔ ایس پی کینٹ محمد عمر کے مطابق حملہ آور ایک ہی تھا۔ پولیس کے مطابق صبح ساڑھے 6 بجے امن چوک کے قریب آرمی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی۔ حملہ آورایک مسافروین میں سوارناکے تک پہنچا اور فائرنگ کی۔ جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکارزخمی ہوا۔ فورسز کی جوابی کاروائی میں حملہ آور موقع پر ہی ماراگیا۔ جبکہ مسافر وین کا ڈرائیور بھی جاں بحق ہوا۔ فائرنگ سے 6 دیگر لوگ بھی زخمی ہوئے۔ جنھیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ جبکہ زخمی اہلکار کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کیاگیا۔ ایس پی کینٹ محمد عمر نے میڈیا کو بتایا کہ حملہ آورایک ہی تھا اور اس کے قبضہ سے ایک پستول برآمد ہوا ہے۔

مزید خبریں :