12 مارچ ، 2015
اسلام آباد........اپوزیشن جماعتوں میں ڈپٹی چیئرمین کے لئے نام پر اتفاق ہو گیا۔فیصلے کا اعلان قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کریں گے۔ جے یو آئی ف کی جانب سے مولانا عبد الستار کو ڈپٹی چیئرمین نامزد کئے جانے کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق پوزیشن جماعتوں کی جانب سے سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین کےلئے نامزد امیدوار مفتی عبدالستار کا تعلق جمعیت علمائےاسلام ف سے ہے ۔مفتی عبدالستار مارچ 2012میں علماء و ٹیکنوکریٹ کی نشست پر جے یو آئی ف کی ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔انہوں نے بارہ مارچ 2012کو بطور سینیٹر حلف لیا۔بلوچستان میں ان کا تعلق ضلع مستونگ سے ہے۔وہ جامعہ مفتاح العلوم مستونگ کے مہتمم بھی رہے۔