12 مارچ ، 2015
اسلام آباد...... سینیٹ کے نو منتخب ارکان کی حلف برداری ہوئی جس میں اسحق ڈار نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا ۔چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب بھی آج ہوگا ۔حلف اٹھانے والے اراکین رول آف ممبرز پر دستخط کررہے ہیں۔سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق چیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلیےکاغذات نامزدگی دن12بجےتک وصول کیےجائیں گے۔کاغذات کی جانچ پڑتال دن ڈیڑھ بجے ہوگی۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب3 بجے ہوگا۔سیکرٹری سینیٹ ریٹرننگ آفیسر ہوں گے۔فاٹا کے4 اراکین کا انتخاب نہیں ہوسکا۔