12 مارچ ، 2015
کراچی.......کراچی کے علاقے کورنگی نمبرساڑھے 5 میں نامعلوم افراد نے ایک مسافر کوچ آگ لگا دی ہے۔ پولیس کے مطابق کورنگی کے علاقے ساڑھے پانچ نمبر میں نامعلوم افرادنے ایک مسافرکوچ کو آگ لگادی جس کےباعث ایک شخص شدیدزخمی ہوگیا جو مسافرکوچ میں سورہاتھا۔ جس کوطبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فائربریگیڈ کے مطابق علاقےمیں صورتحال ٹھیک نہیں ہے اور رینجرزاورپولیس کےبغیرعملہ روانہ نہیں کیاجاسکتا ہے۔ تاہم علاقہ مکینوں نےاپنی مددآپ کے تحت آگ کو بجھایا۔