پاکستان
12 مارچ ، 2015

لاہور: ماڈل ٹاؤن مارکیٹ کے فلیٹ میں سلنڈردھماکا،4افراد زخمی

لاہور: ماڈل ٹاؤن مارکیٹ کے فلیٹ میں سلنڈردھماکا،4افراد زخمی

لاہور .......لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن کی مارکیٹ کے فلیٹ میں سلنڈردھماکےسے چار افراد زخمی ہو گئے۔آگ لگنے سے سارا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا ماڈل ٹاؤن لاہور کی مارکیٹ کے ایک فلیٹ میں ہو ا۔سلندڑ پھٹنے کے بعد آگ لگ گئی اور کمرے دھوئیں سے بھر گئے ۔دھماکے اور آگ لگنے سے 4افراد زخمی ہو گئے۔ اردگرد کی عمارتوں کےشیشے ٹوٹ گئے۔گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ۔اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں مارکیٹ پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فلیٹ سے نکال کر جناح اسپتال پہنچایا ۔امدادی ٹیموں نے بھرپور کوششوں سے آگ پر قابوپالیا۔

مزید خبریں :