پاکستان
12 مارچ ، 2015

مریدوالا فیصل آباد میں لڑکی کو ہلاک کرنے کے بعد ملزم کی خودکشی

مریدوالا فیصل آباد میں لڑکی کو ہلاک کرنے کے بعد ملزم کی خودکشی

فیصل آباد .........فیصل آباد میں نوجوان نے لڑکی کو اسکی بارات آنے سے کچھ دیر قبل فائرنگ کر کے ہلاک کردیا اور بعد میں خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کرلی۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ مرید والا کے چک نمبر 196 میں پیش آیا ۔ نوجوان نے لڑکی کو اس کے گھر کی دہلیز پر بلا کر گولی ماردی اور بعد میں خود کو بھی گولی مار لی۔اسے زخمی حالت میں اسپتال لے جایا جارہا تھا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق نوجوان مقتولہ سے شادی کا خواہش مند تھا مگر لڑکی کے والدین نے اس کا رشتہ کہیں اور طے کر دیااور آج اس کی بارات تھی۔

مزید خبریں :