12 مارچ ، 2015
مانسہرہ .......انسہرہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اشہتاری ملزم مارا گیا ۔فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکارشہید اوردوزخمی ہوگئے۔ڈی ایس پی ذوالفقارجدون کے مطابق مانسہرہ کے نواحی علاقہ ڈنہ میں پولیس اورملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم شہزادہ خان ہلاک ہوگیا ۔پولیس کے مطابق ماراگیا ملزم کئی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید اور ایلیٹ پولیس کے دواہلکاراحتشام شاہ اورامشادزخمی بھی ہوئے جنہیں ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آبادمیں منتقل کردیاگیاہے۔