پاکستان
12 مارچ ، 2015

الیکشن ٹریبونل فیصل آباد میں این اے125دھاندلی کیس کی سماعت

الیکشن ٹریبونل فیصل آباد میں این اے125دھاندلی کیس کی سماعت

فیصل آباد.......الیکشن ٹریبونل فیصل آبادمیں این اے125دھاندلی کیس کی سماعت ہوئی۔ٹریبونل نےحکم دیاکہ این اے125کے10پولنگ اسٹیشنوں کےبیلٹ پیپرزسمیت انتخابی رکارڈ کی جانچ پڑتال کی جائے۔الیکشن ٹریبونل فیصل آباد کےجج نےاین اے125سےکامیاب ہونے والےمسلم لیگ ن کےامیدوار خواجہ سعد رفیق اور درخواست گزار تحریکِ انصاف کےامیدوار حامد خان کےوکلاءکوہدایت کی کہ وہ جانچ پڑتال کیلئےخود ہی10پولنگ اسٹیشن تجویز کر دیں۔ٹریبونل کاکہناتھاکہ فریقین کےوکلاءکی موجودگی میں منگل 17مارچ کوریکارڈ کا معائنہ کیا جائےگا۔سماعت کےبعد میڈیا سے گفتگو میں حامد خان کےوکیل میاں محمد حسین کاکہناتھاکہ 10پولنگ اسٹیشنوں میں دھاندلی ثابت ہوگئی تو پورےحلقےکےپولنگ اسٹیشنوں کا رکارڈ کھلوائیں گے جبکہ خواجہ سعد رفیق کےوکیل نےکہاکہ ان کا دامن صاف ہے،10کی بجائے100تھیلےبھی کھلوا لیں،کچھ سامنےنہیں آئےگا۔

مزید خبریں :