پاکستان
12 مارچ ، 2015

لاہور،چیف جسٹس ہائیکورٹ کے کمرہ میں داخلے کی کوشش،چاقو بردار گرفتار

لاہور،چیف جسٹس ہائیکورٹ کے کمرہ میں داخلے کی کوشش،چاقو بردار گرفتار

لاہور.......لاہور ہائی کورٹ میں چاقو بردار شخص کو چیف جسٹس کے کمرہ میں داخل ہونے کی کوشش پر گرفتار کر لیا گیا۔لاہور ہائی کورٹ کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زبیر نامی شخص کو چیف جسٹس ہائی کورٹ کے کمرہ کے باہر اس وقت حراست میں لیاگیا جب اس نےمشکوک حالت میں کمرے میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔ملزم کی تلاشی پر اس سے چاقو برآمد ہوا۔ڈی ایس پی سیکیورٹی نے واقعے سے متعلق بات کرنے سے گریزکیا ۔ایک سیکیورٹی اہلکار کے مطابق اس شخص کا ذہنی توازن درست نہیں ۔اس سے پہلے بھی دوتین بار پکڑاگیا تھا۔پرائیویٹ سیکریٹری ٹوچیف جسٹس ہائی کورٹ نے ایسے کسی واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :