پاکستان
12 مارچ ، 2015

کراچی :نجی اسکول میں امتحان دینے والے طلبا کے والدین پریشان

کراچی :نجی اسکول میں امتحان دینے والے طلبا کے والدین پریشان

کراچی.........کراچی ایک نجی اسکول میں امتحان دینے والے طلبا کے والدین پریشان، طلبا کلاسوں میں بیٹھے رہے،لیکن امتحان نہیں لیا گیا،امتحان نہ لئے جانے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی ۔کراچی میں نائن زیرو پر چھاپے کے بعد صورتحال کے بعد پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن کی جانب سے گزشتہ روز امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیاتھا ۔لیکن آج ہونے والے امتحانات کے بارے میں کوئی واضح اعلان نہیں تھا،جس کی وجہ سے طلبا اور والدین کنفیوژن کاشکار رہے ۔ صُبح سویرے ہی درو دراز سے صدر میں واقع شہر کے ایک ممتاز نجی اسکول پہنچنے میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ اسکول کے طلبا کے والدین کا کہناہےکہ شہرکی صورتحال کے پیش نظراسکول انتظامیہ نے اُنہیں امتحان ہونے یا نہ ہونے کے بارےمیں کوئی اطلاع نہیں دی جبکہ فارم پُر کرنے پر بتایا گیا تھا کہ ایس ایم ایس کی سروس مہیا کریں گے ۔ طلبا نے جیو نیوز کو بتایا کہ اُنہیں کلاسوں میں بٹھایا گیا تاہم امتحان نہیں لیا گیا.دریافت کر نے پر اساتذہ نےبتایاکہ بچوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے آج امتحان نہیں لیاگیا۔

مزید خبریں :