12 مارچ ، 2015
لاہور .........لاہور کی بنکنگ کورٹ نے تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کی پنجاب بنک نادہندگی کیس میں ضمانت کو کنفرم کر دیا۔لاہور میں تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کی پنجاب بنک میں نادہندگی کیس کے حوالے سے سماعت ہوئی جس میں اعجاز چوہدری نے عدالت میں بیان دیا کہ انہوں نے پنجاب بنک کے ساڑھے چار کروڑ روپے قرض لیا جن میں سے 3 کروڑ روپے بن کو ادا کر دئیے گئے جبکہ مزید ڈیڑھ کروڑ روپے جلد ادا کر دئیے جائیں گے جس پر بنکنگ کورٹ نے اعجاز چوہدری کی ضمانت کو کنفرم کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔