پاکستان
12 مارچ ، 2015

سینیٹ الیکشن، جہانزیب جمالدینی نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے

سینیٹ الیکشن، جہانزیب جمالدینی نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے

اسلام آباد......بی این پی مینگل کے ڈاکٹر جہاں زیب جمالدینی نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے ہیں جس کے بعدڈپٹی چیئرمین کیلئے عبدالغفور حیدری اور شبلی فراز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ڈپٹی چیئرمین کے امیدوار بی این پی مینگل کے ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی سینیٹ میں اپنی پارٹی کے واحد رکن ہیں ۔جمالدینی کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لئے جانے کے بعد ڈپٹی چیئرمین کیلئے عبدالغفور حیدری کے مد مقابل صرف شبلی فراز رہ گئے ہیں، پی ٹی آئی کے امیدوار شبلی فراز کو بظاہر 8ارکان کی حمایت حاصل ہے،تاہم سراج الحق نےدیگر ارکان سے کہاہے کہ وہ اپنے حلف کا پاس رکھیں اور میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ کریں ۔

مزید خبریں :