12 مارچ ، 2015
کراچی......نائن زیرو پر رینجرز کا چھاپہ،24 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی قانونی کارروائیاں مکمل کرکے 26 مختلف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق مجموعی طور پر 27 مقدمات درج کیے گئے ہیں، جس میں مقدمہ نمبر 52/2015سے 77/2015 تک تھانہ عزیز آباد میں درج کیے گئے ہیں، ان مقدمات کی نوعیت مختلف ہے، مقدمات غیرقانونی اسلحے کی برآمدگی،بارودی مواد رکھنے کے الزام اور انسداد دہشت گردی کی دفعات سمیت مفرور ملزمان کو پناہ دینےکے تحت درج کیے گئے ہیں،جبکہ جیو نیوز کے شہید رپورٹر ولی خان بابر کے قتل میں سزائے موت پانے والے فیصل موٹا کے خلاف بھی اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، ،پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز بھی اپنے قانونی اختیارات کے تحت کارروائی کرے گی۔پولیس اور رینجرز حکام کے درمیان قانونی معامالات پر کوارڈینیشن کی میٹنگز جاری ہیں ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متحدہ کے کارکن وقاص کے قتل کا مقدمہ درج کرانے کوئی نہیں آیا جس پر سرکار کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 78/2015تھانہ عزیزآباد میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔