پاکستان
12 مارچ ، 2015

ایم کیو ایم کے مرکز پر آپریشن درست اقدام ہے ،عمران خان

 ایم کیو ایم کے مرکز پر آپریشن درست اقدام ہے ،عمران خان

اسلام آباد......تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ایم کیو ایم کے مرکز پر آپریشن درست اقدام ہے جو پہلے ہوجانا چاہیے تھا، ان کے آفس میں بھی قاتل اور اسلحہ ہوتا تو وہ سیل کردیا جاتا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم میں شامل اچھے لوگ الطاف حسین سے ڈرے ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں حلقہ 122کی ووٹوں کی نادرہ سے تصدیق کے معاملے پر چیئرمین نادرہ سے ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایک ماہ کے اندر تصدیق کی یقین دہانی ایک بڑی خوش خبری ہے،جس کے بعد الیکشن فراڈ کھل کر سامنے آجائے گا، نادرہ نے خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات میں بائیومیٹرک سسٹم متعارف کروانے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے پر گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے مرکز پر آپریشن دیر سے ہوا، میرے ہیڈ آفس سے اسلحہ ملتا اور قاتل چھپے ہوتے تو آفس سیل ہوتا،ایم کیو ایم میں اچھے لوگ بھی ہیں جو الطاف حسین سے ڈرتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کو ثابت کرنے کیلئے ان کے 60لاکھ روپے جبکہ جہانگیر خان ترین کے دو کروڑ روپے سے زائد خرچ ہو چکے ہیں،مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی آپس میں ملے ہوئے ہیں،رٹیائرڈ جسٹس رمدے اور چیف جسٹس افتخار چوہدری کو خریدتے ہیں۔

مزید خبریں :