13 مارچ ، 2015
اسلام آباد ........اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ممبئی حملہ کیس میں ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت کے بعد اسلام آباد انتظامیہ نے دسمبر میں نظر بندی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا جس میں تین بار توسیع کی گئی ۔ نظر بندی کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس نورالحق قریشی نے نوٹی فکیشن کالعدم قرا ردے دیا۔ملزم کے خلاف ایک افغان شہری کے اغوا کا مقدمہ بھی زیر سماعت ہے ،جس میں ذکی الرحمان لکھوی پر فرد جرم عائد ہونا ہے ۔