13 مارچ ، 2015
کراچی.......کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار مزید58 ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ ملزمان میں ولی بابر قتل کیس میں سزاپانے والا فیصل موٹا اور عبید کے ٹو بھی شامل ہیں۔32ملزمان نوے روز کے ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔