13 مارچ ، 2015
سرگودھا........ سرگودھا میں گھریلوجھگڑے پر ایک شخص نے اپنی بیوی اور بھانجے کو قتل کیا پھر خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔واقعہ سرگودھا کے نواحی قصبہ بھابھڑہ میں پیش آیا جہاں 50سال کے نصراللہ نے گھر میں ناشتہ تیار کرتے ہوئے اپنی 45سال کی بیوی کوثر بی بی اور گھر پر مہمان بن کر آئے ہوئے 23سال کے بھانجے شاہد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ بعد میں ملزم نے اپنے آپ کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی۔ پولیس کے مطابق ملزم نصر اللہ کا گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا جس کے باعث افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں ہیں۔