پاکستان
13 مارچ ، 2015

زمین کو اندھیروں میں ڈوبنے سے بچانے کے لئےارتھ آور

زمین کو اندھیروں میں ڈوبنے سے بچانے کے لئےارتھ آور

کراچی.........زمین کو اندھیروں میں ڈوبنے سے بچانے کے لئے ہر سال کی طرح اس سال بھی جیو نیوز اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کے اشتراک سے 28مارچ کو ارتھ آور منایا جائیگا، جس کے لیے مہم شروع کردی گئی ہے ۔زمین، ہمارا گھر اور اس کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔دنیا بھرمیں ماحولیاتی تبدیلیوں اور کرہ ارض کےبڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے سبب ماحول پرمنفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ایسے ماحولیاتی عوامل سے آگاہی کے لیے 2007 میں آسٹریلیا کےشہرسڈنی میں ایک تحریک کا آغازکیا گیا۔ جس کا مقصد دنیا میں توانائی کی پیداوار سے ماحول پر پڑنے والے منفی اثرات اور وسائل کی بچت سے متعلق عوام کو آگاہی دیناتھا ۔اسی مقصد کو آگے بڑھاتے ہوئے عالمی سطح پر2009میں ارتھ آورکا آغازکیا گیا۔ جس کے تحت دنیا کے تمام ممالک میں لوگ مارچ کے آخری ہفتے کو اپنے اپنے وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک زمین کے لئے،بتیاں گل کرکےارتھ آور مناتے ہیں۔دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی اِس سال اٹھائیس مارچ کو ارتھ آور منا کر قدرتی ماحول کی حفاظت اور زمین سے محبت کا بھر پور اظہار کیا جائے گا۔

مزید خبریں :