13 مارچ ، 2015
اسلام آباد........وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں توانائی کی کمی پر قابو پانے کے لئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لئے سرمایہ کار دوست پالیساں بنائی ہیں۔وزیر اعظم نواز شریف سے چین کی کمپنی گیژوبا گروپ کے وفد نے وزیر اعظم ہاوس میں ملاقات کی۔چینی وفد کی سربراہی کمپنی کے چیف فنانشل آفیسر لن ژیاوڈن نے کی ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ملک میں توانائی کی کمی پر قابو پانے کے لئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔توانائی منصوبوں کی تکمیل کے لئے وقت کا تعین کر دیا گیا ہے،غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لئے سرمایہ کار دوست پالیساں بنائی ہیں۔پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی تعاون سے دوستی کا رشتہ مزید مضبوط ہو گا۔چینی وفد نے نیلم جہلم منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔