پاکستان
04 مئی ، 2012

لاہورمیں اردوزبان کی تاریخ پر کتاب کاافتتاح

لاہور. . . .لاہور میں برصغیر کی لشکری زبان اردو کے اجرا ، ترویج کا احوال بیان کرنیوالی ایک کتاب کی افتتاحی تقریب ہوئی۔اردو اور ہندی کے باہمی تعلق ، روزمرہ اردو محاوروں کے استعمال کے موضوع پر معروف اسکالر ڈاکٹر طارق رحمان نے کتاب تحریر کی ہے جس میں اردو کی تاریخ اور دو سو برس میں ان کے استعمال میں آنے والی تبدیلیوں اور اضافہ جات کا حوالہ دیا گیاہے۔ تقریب میں ڈاکٹر محمد وسیم ، ڈاکٹر شاہد صدیقی سمیت دیگر دانشوروں نے شرکت کی اورلسانیات کے شعبے میں اس کاوش کو سنگ میل قرار دیا۔

مزید خبریں :