13 مارچ ، 2015
اسلام آباد ......اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے مسلم لیگ فنکشنل کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن سے شہر میں امن بحال ہونے میں مدد ملے گی۔وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما پیر پگارا صبغت اللہ راشدی اور پیر صدر الدین راشدی شامل تھے۔ اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ قومی امور پرسیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں،فنکشنل لیگ کے رہنماؤں نے کہا کہ کراچی میں شرپسندوں کےخلاف آپریشن سےامن بحال ہونےمیں مددملےگی۔