پاکستان
04 مئی ، 2012

کوئٹہ:مارواڑ سے لاپتہ تین افراد گھروں کو واپس پہنچ گئے

کوئٹہ:مارواڑ سے لاپتہ تین افراد گھروں کو واپس پہنچ گئے

کوئٹہ… کوئٹہ کے نواحی علاقے مارواڑ سے لاپتہ تین افراد رات گئے اپنے گھروں کو پہنچ گئے، بازیاب ہونے والوں تینوں افراد ان 79لاپتہ افراد کی اس فہرست میں شامل ہیں جنہیں گذشتہ روز سپریم کورٹ نے آج بازیاب کراکر پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے بلوچستان میں امن و امان اور لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران لاپتہ افراد کی عدم بازیابی پر سخت برہمی کا اظہار کیا تھا اور حکم دیا تھا کہ لاپتہ افراد کو آج سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے، اس حوالے سے چئرمین وائس فار بلوچ مسنگ پرسنزنصراللہ بلوچ اور مقدمہ کے ایک مدعی نے جیو نیوز کو بتایا کہ لاپتہ افراد میں سے تین رات گئے اچانک اپنے اپنے گھروں میں پہنچ گئے گئے، محمد کریم، دوحہ خان اور سفر خان 11اپریل کو کوئٹہ کے نواحی علاقے مارواڑ سے لاپتہ ہوگئے تھے، تاہم اس حوالے سے فوری طور پر یہ تفصیلات سامنے نہیں آسکیں کہ وہ کیسے لاپتہ ہوئے تھے اور پھر بازیاب کیسے ہوئے ، ان تینوں بازیاب ہونے والے افراد کو آج سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں :