04 مئی ، 2012
خار… باجوڑ ایجنسی کی تحصیل خار میں خودکش دھماکے میں 4 لیویز اہلکاروں سمیت 20 افراد جاں بحق اور 42 زخمی ہوگئیج۔ دھماکے کے بعد تحصیل خار میں کرفیو نافذ کردیاگیا ہے۔ خودکش دھماکاتحصیل خار کے مرکزی بازارمیں ہوا۔ سیکیورٹی اہلکار معمول کی تلاشی لے رہے تھے اس دوران خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ خود کش حملہ آور کی عمر 14سے 18سال تھی۔ دھماکے سے خاربازارمیں عمارتوں کوشدید نقصان پہنچا۔ زخمیوں کوایجنسی ہیڈکواٹراسپتال خار منتقل کردیاگیا ہے۔ دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ، علاقے میں کرفیو نافذ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔