پاکستان
16 مارچ ، 2015

چمن میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری

چمن میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری

کوئٹہ ....... شمالی بلوچستان کے علاقے چمن میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ کئی گھنٹوں سے جاری ہے پہاڑی نالوں میں طغیانی آنے سے کئی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بہہ گئی۔شمالی بلوچستان میں موسلادہار بارشوں کا سلسلہ گزشتہ دو روز سے جارہ ہے جبکہ چمن میں شہر اور گرد ونواح میں شام کو گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا، طوفانی بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ پہاڑی نالوں میں طغیانی آنے سے چمن کے نواحی علاقوں میں کئی مقامات پر رابطہ سڑکیں بہہ گئی ہے جس سے آمدورفت شدید طور پر متاثر ہوا ہے۔

مزید خبریں :