16 مارچ ، 2015
کراچی ......کراچی میں رکشا اسٹینڈپر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں 2 رکشاڈرائیور زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر الفلاح میں واقع رکشا اسٹینڈ پر کار سوارملزمان نے فائرنگ کردی جس کے بعد ملزمان با آسانی فرار ہوگئے۔ زخمی رکشا ڈرائیورز کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔