پاکستان
16 مارچ ، 2015

افغان حکومت و طالبان میں مصالحت کیلئے پاکستان تیارہے،ملیحہ لودھی

نیویارک.........پاکستان نے کہا ہے کہ افغان حکومت اورطالبان کےدرمیان مذاکرات کےحوصلہ افزاامکان موجودہیں، مصالحتی عمل میں شرکت کی دعوت دی گئی توخیرمقدم کریں گے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے پہلی دفعہ شرکت کی ہے۔ اجلاس میں گفتگو میں ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا کہ کہ افغان حکومت نےطالبان سےمصالحتی عمل میں شرکت کی دعوت دی توخیرمقدم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکومت اورطالبان میں مصالحتی عمل میں پاکستان ہرممکن تعاون کےلیےتیارہے۔ ڈاکٹرملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ پاک افغان تعلقات میں اسٹریٹجک تبدیلی خطےکےلیےامیدکی نئی کرن ہے،افغان حکومت اورطالبان کےدرمیان مذاکرات کےحوصلہ افزاامکان موجودہیں۔

مزید خبریں :