پاکستان
16 مارچ ، 2015

سپرمین نہیں جو کراچی کا ٹنوں کچرا صاف کردوں:شرجیل میمن

سپرمین نہیں جو کراچی کا ٹنوں کچرا صاف کردوں:شرجیل میمن

کراچی......سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کہتے ہیں سپرمین نہیں جو کراچی کا ٹنوں کچرا ایک ہی ہلے میں صاف کردوں،گند گی اور گھوسٹ ملازمین کی صفائی میں وقت لگے گا۔ کراچی کینٹ اسٹیشن پر صفائی مہم کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی میں 12ہزار ٹن کچرا ہے ایک رات میں صاف نہیں کرسکتے لیکن کافی حد تک شہر کی اہم شاہراہوں کو صاف کر لیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلدیاتی اداروں سے گھوسٹ ملازمین کا خاتمہ کرکے دم لیں گے۔ ایک سوال پر شرجیل میمن نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے کپتان ہیں اور بلاتفریق کارروائی ہورہی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ یہ اُن کا ملک ہے جب چاہے آئیں تاہم وہ نہیں جانتے کہ بلاول بھٹو، شہید ذولفقار علی بھٹو کی برسی پر آئیں گے یا نہیں۔

مزید خبریں :