16 مارچ ، 2015
کراچی ........سندھ ہائیکورٹ نے کراچی میں نبیل گبول کی خالی کردہ نشست کے لیے ٹریبونل تشکیل دے دیا، جو منظور یا مسترد شدہ کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلوں کی سماعت کرے گا۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس فیصل عرب نے کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 246 پر ٹریبونل تشکیل دے دیا ہے۔ ٹریبونل سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس منیب اختر اور جسٹس نذر اکبر پر مشتمل ہے۔نبیل گبول کےمستعفی ہونے کے بعد یہ نشست خالی ہے جس پر الیکشن ہونے ہیں۔