پاکستان
04 مئی ، 2012

لگتا ہے ن لیگ رائیونڈ کی بھی قرارداد جمع کرادیگی، شجاعت

لگتا ہے ن لیگ رائیونڈ کی بھی قرارداد جمع کرادیگی، شجاعت

اسلام آباد… مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن والے نئے صوبوں کے قیام کے لئے جس رفتار سے قراردادیں لا رہے ہیں ،لگتا ہے وہ کل کو رائے ونڈ کو بھی نیا صوبہ بنانے کا کہہ دیں گے ۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ حملہ کیس میں نواز شریف پر توہین عدالت لگ جائے گی۔ وزیر اعظم پر توہین عدالت کے فیصلے کے حوالے سے ایک سوال پر چوہدری شجاعت نے کہا کہ عدالت کا تفصیلی فیصلہ آنے پر یوسف رضا گیلانی کا وزیراعظم رہنا یا نہ رہنا واضح ہوجائے گا۔

مزید خبریں :