17 مارچ ، 2015
لاہور......فاسٹ بولرمحمد عرفان ورلڈ کپ 2015 سے باہرہوگئے ہیں،وہ کولہے کی ہڈی میں تکلیف کے باعث اسکواڈ سےباہرتھے اور آئیر لینڈ کےخلاف میچ میں بھی حصہ نہیں لے سکے تھے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق محمد عرفان کی انجری میں بہتری نہیں آئی اس لئے پیر کے روز ان کا ایم آر آئی ٹیسٹ کرایا گیا جس کی رپورٹیں آج موصول ہوئیں ،منفی رپورٹ کے بعد محمد عرفان کو وطن واپس بھجوایا جارہا ہے،ان کی فٹنس میں کوئی بہتری نہیں آسکی ۔پاکستانی فاسٹ بولر محمد عرفان جنوبی افریقا کیخلاف میچ میں زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد وہ آئرلینڈ کیخلاف بھی اہم میچ شرکت نہیں کر سکے تھے۔