کاروبار
17 مارچ ، 2015

چیئرمین اوگراکو جبری رخصت پر بھیجوانے کا حکم کالعدم قرار

 چیئرمین اوگراکو جبری رخصت پر بھیجوانے کا حکم کالعدم قرار

اسلام آباد......اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین اوگرا سعید احمد خان کو جبری رخصت پر بھیجوانے کا حکم کالعدم قرار دیدیا ۔اسلا م آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے چیئرمین اوگرا سعید احمد خان کو جبری رخصت پر بھیجوانے کا حکم کالعدم قرار دیا، عدالت نے درخواست گزار کی وکیل عاصمہ جہانگیر اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا۔ چیئرمین اوگرا کو پیٹرول بحران کے باعث کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کی ہدایت پر جبری رخصت پر بھیجا تھا۔

مزید خبریں :