17 مارچ ، 2015
لندن......برطانوی شہزادے ہیری نے جون کے مہینے میں فوج کی ملازمت چھوڑ نےکا اعلان کر دیا، پرنس ہیری دس سال تک برطانوی فوج میں ذمہ داریاں نبھاتے رہے،30 سالہ شہزادے کا کہنا ہے کہ ان کیلئے یہ فیصلہ کرنا بہت مشکل تھا،لیکن وہ اپنی زندگی کاایک نیا باب شروع کرنا چاہتے ہیں، شہزادہ ہیری کا یہ فیصلہ لوگوں کیلئے حیرت کا باعث بنا ہوا ہے،کیونکہ فوج میں جانا ،ہیری کی بچپن کی خواہش تھی،پرنس ہیری افغانستان میں آپریشنل ٹورز کابھی حصہ رہے ہیں،وہ اپریل اور مئی میں وہ چار ہفتوںکیلئے عارضی طور پر آسٹریلوی فوج میں ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔