17 مارچ ، 2015
کراچی......کراچی میں بنارس چوک کے قریب فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحقہوگیا۔پولیس کے مطابق بنارس چوک کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔جاں بحق اہلکار کی شناخت ساجد کے نام سے ہوئی ہے۔ جاں بحق اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔