17 مارچ ، 2015
کراچی.......پولیس نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے میزبان شاہ زیب خانزادہ سےالطاف حسین کےانٹرویوکی مکمل تفصیلات طلب کرلیں،شاہ زیب خانزادہ مقدمے کے اہم گواہ ہیں، انہیں گواہی کیلئے طلب کیا جا سکتا ہے۔پولیس حکام کے مطابق نائن زیرو پر چھاپے کے بعد تمام ٹی وی چینلز کے انٹرویو اور بیانات جمع کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ مختلف انٹرویوز میں مزید سنگین بیانات کی رپورٹس ملی ہیں، انٹرویوز کی مزید تفصیلات بھی تفتیش میں شامل کی جائیں گی۔