پاکستان
17 مارچ ، 2015

پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف مظاہرین کا بنی گالا میں دھرنا

پانی اور بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف مظاہرین کا بنی گالا میں دھرنا

اسلام آباد.........چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےکہاہے کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات ہوچکے ہوتے تو آج ان کے گھر کے باہر لوگ احتجاج نہ کررہے ہوتے،جون میں بلدیاتی انتخابات ہوجائیں گے۔ اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کےباہر ضلع کرک سے تعلق رکھنے والے افراد نے احتجا جی دھرنا دیا۔ ان کےمطالبات تھے کہ ضلع کرک میں گیس اور بجلی کی اڑھائی ارب روپے کی رائلٹی وہاں کے عوام کی مشاورت سےمیگاپراجیکٹس کی مشاورت سےخرچ کی جائے۔ بجلی فراہمی کے لئے پاور اسٹیشن اور منظور شدہ خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کی تعمیرجلدشروع کی جائے۔ عمران خان نےانہیں مسائل کےحل کی یقین دہانی کرائی۔ جون میں بلدیاتی انتخابات کے بعد اپنے لوگ بلدیاتی ڈسٹرکٹ کونسل کے ممبرز سارے بیٹھ کر فیصلہ کریں گے کہ کرک کا پیسہ کدھر خرچ ہونا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ انہیں خوشی ہے کہ عوام اپنے حقوق کے لئے کھڑے ہوگئے ہیں۔ ضلع کرک میں گیس اور بجلی کی ڈھائی ارب روپے کی رائلٹی کیسے خرچ ہوگی یہ فیصلہ وہاں کے عوام کریں گے۔ہم نے دھرنا دیا ہی اس لئے تھا کہ پاکستانی قوم بھیڑ بکریوں کی طرح نہ رہے اپنے حقوق کے لئے کھڑی ہوجائے۔عمران خان نے اعلان کیا کہ ضلع کرک میں جلد غیرملکی سرمایہ کاری سے ریفائنری قائم کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور دیگر افراد پر مشتمل کمیٹی ضلع کرک کو پینے کے پانی،گیس کی فراہمی اور دیگر مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے جائیں گےجس پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔

مزید خبریں :