18 مارچ ، 2015
نیویارک......امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی عام انتخاب میں کامیابی واضح ہوگئی ہے اور وہ چوتھی بار حکومت بنائیں گے ۔ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام روکنے کےوعدے پر انتخاب لڑنے والے نیتن یاہو نے دیگر تمام جماعتوں پر برتری حاصل کرلی ہے ۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق 99 فی صد ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پر نیتن یا ہو کو 120 میں سے 29یا تیس نشستیں ملی ہیں جبکہ زایونسٹ یونین 24نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے ۔دیگر کامیاب ہونے والی جماعتوں کی حمایت بھی نیتن یاہو کو ملنے کا امکان ہے تاہم زایونسٹ یونین کے سربراہ آئیزیک ہرزوک اب بھی پرامید ہیں کہ وہ اتحادیوں کی مدد سے حکومت بنالیں گے۔