18 مارچ ، 2015
لاہور .......سانحہ یوحنا آباد میں جلائے گئے دوسرے شخص کے والدین ہونے کے دعویدار وں کے ڈی این اے کے نمونے حاصل کرلیے گئے ، رپورٹ ایک ہفتے میں ملے گی ، والدین کہتےہيں انہوں نے میڈيا پر و ڈیوز سے بابر نعمان کو شناخت کیا ۔لاہور میں اتوار کے روز ہنگامہ آرائی کے دوران لاپتہ ہونے والے نوجوان بابر نعمان کا والد بیٹے کی تلاش میں جیو نیوز کے آفس پہنچ گیا۔ سرگودھا کے رہائشی بابر نعمان کے والد محمد اختر جیونیوزکو بتایا کہ اسکا بیٹا گجومتہ میں کپڑوں کی فیکٹری میں کام کرتاتھا۔ وہ اتوار کی صبح 10بجے فیکٹری سے نکلا جس کےبعد اسکا پتہ نہیں چل رہا ۔ ادھر نشتر ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد معلوم ہو سکےگا کہ جلایا جانیوالا دوسرا نوجوان بابر نعمان ہے یا کوئی اور۔