پاکستان
18 مارچ ، 2015

الطاف حسین مقدمہ:وزیرداخلہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

الطاف حسین مقدمہ:وزیرداخلہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

اسلام آباد ......وزیر داخلہ چودھری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر فلپ بارٹن نے ملاقات کی ،جس میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کیخلاف رینجرز کی جانب سے درج مقدمے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ سے برطانوی ہائی کمشنر نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر داخلہ نے برطانوی ہائی کمشنر کو رینجرز کی طرف سے ایم کیو ایم کے قائد کیخلاف درج مقدمے سے آگاہ کیااوربتایاکہ ایم کیو ایم کے قائد نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں سیکورٹی فورسز کے بارے میں قابل اعتراض گفتگو کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا گیا کہ برطانیہ میں بیٹھ کر کسی کو پاکستان اور اسکے سیکیورٹی اداروں کیخلاف بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے برطانوی ہائی کمشنر کو الطاف حسین کے خلاف مقدمے کی نقل بھی فراہم کی۔

مزید خبریں :