پاکستان
18 مارچ ، 2015

اسکورڈن لیڈر ایم ایم عالم کو ہم سے بچھڑ ے 2 برس بیت گئے

اسکورڈن لیڈر ایم ایم عالم کو ہم سے بچھڑ ے 2 برس بیت گئے

کراچی........7 ستمبر 1965 کو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں دشمن کے پانچ جنگی طیاروں کو تباہ کرکے عالمی ریکارڈ بنانے والے اسکورڈن لیڈر ایم ایم عالم کی آج دوسری برسی ہے۔ایم ایم عالم 6 جولائی 1935 کو کلکتہ میں پیدا ہوئے۔ اکتوبر 1953میں پاک فضائیہ میں کمیشن حاصل کیا. فائٹر پائلٹ کی حیثیت سے جنگی معرکے سر کیے۔ ان کے زیر استعمال F-86 Sabre طیارہ رہا۔ 1982 میں ائیر کموڈور کے عہدے پر ریٹائرڈ ہوئے،شجاعت ایسی کہ لٹل ڈریگن کے لقب سے مشہور ہوئے۔ ان کے ساتھ وقت گزارنے والے آ فیسرز کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد ایم ایم عالم کی زندگی مطالعہ کرنے میں گزری ۔ بیماری کے ایام میں بھی ایم ایم عالم اتنے ہی پرجوش تھے جتنا جنگ کے دوران نظر آتے تھے ۔ایم ایم عالم کاجذبہ اورپیشہ ورانہ مہارت پاک فضائیہ کے جوانوں کے لئے مشعل راہ رہا ۔ 1965کی جنگ میں ایم ایم عالم نے دشمن کو ایسی دھول چٹائی ،جس نے ایک نئی تاریخ رقم کی ،جنگ کے ہیرو اسکورڈن لیڈر محمد محمود عالم نے دشمن کے9 جنگی طیارے مار گرائے جن میں پانچ لڑاکا طیارے تو ایک منٹ سے بھی کم وقت میں تباہ کیے ۔ بہادری کے صلے میں دو بار ستارہ جرات سے نوازاگیا۔ 18 مارچ کو ایم ایم عالم کی دوسری برسی منائی گئی۔ گذشتہ برس حکومت پاکستان نے اپنے قومی ہیرو کو ایک اور خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے میانوالی میں موجود پاک فضائیہ کے ائیر بیس کو ان کے نام سے منسوب کردیا ہے۔

مزید خبریں :