18 مارچ ، 2015
کراچی........کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نجی اسکول کے قریب نامعلوم ملزمان کی جانب سے کریکر حملہ کیا گیا خوش قسمتی سے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق کار سوار ملزمان نے کریکرحملہ کیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دستی بم کا وزن 500 گرام تھا،بم اسکول کے مین گیٹ پر گرا۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے کے شواہد اکٹھے لئَے گئے کریکر دھماکہ گزشتہ دنوں گلشن اقبال میں اسکول پر ہونے والے حملے سے مماثلت رکھتا ہے۔