کھیل
04 مئی ، 2012

انڈر 19کرکٹ: ابتدائی 30 رکنی اسکواڈ کو آج حتمی شکل دی جائیگی

انڈر 19کرکٹ: ابتدائی 30 رکنی اسکواڈ کو آج حتمی شکل دی جائیگی

لاہور … سلیکشن کمیٹی پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ابتدائی 30 کھلاڑیوں کے ناموں کوآج حتمی شکل دے گی۔ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے انتخاب کے ٹرائلز کا آخری مرحلہ قذافی اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ چیف سلیکٹر اقبال قاسم کا کہنا ہے کہ اچھا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے۔انڈر 19 ٹیم کیلئے 30کھلاڑیوں کے نام آج بورڈ کو بھجوا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فاسٹ بالرز کے کیمپ کا آغاز اور قومی ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے ہو گا ۔

مزید خبریں :