18 مارچ ، 2015
ملتان .......ملتان میں سمیجہ آباد کے علاقہ میں دستی بم پھٹ گیا واقعہ میں 4 افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ملتان کے علاقہ سمیجہ آباد میں مسجد عبدالغنی کے قریب پیش آیا جہاں میدان میں بچے کھیل رہے تھے کہ اچانک دستی بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد عمر ، رب نواز ، وقاص اور امجد زخمی ہو گئے ۔ جنہیں ریسکیو 1122 نے نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی عمریں 12 سے 22 سال کے درمیان ہیں ۔ ۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ سمجیہ آباد کے علاقہ میں کالعدم تنظیم کے افراد موجود ہیں اور اکثر اس علاقہ سے خودکش جیکٹس ، بارودی مواد اور دستی بموں سمیت کریکر برآمد ہوتے ہیں ۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کر سیل کر دیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے ۔