پاکستان
18 مارچ ، 2015

کارکن عبدالکلیم 25فروری کو گرفتار ہوا، ظاہر اب کیا گیا، متحدہ

کارکن عبدالکلیم 25فروری کو گرفتار ہوا، ظاہر اب کیا گیا، متحدہ

کراچی........متحدہ قومی موومنٹ کا کہنا ہے کہ رینجرز نے اُس کے کارکن عبدالکلیم کو گرفتار تو 25 فروری کو کیا، مگر گرفتار ی آج ظاہر کی گئی، اسی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کلیم پر زہرہ شاہد کو قتل کرنے کے الزام میں کتنی صداقت ہے۔ ایک بیان میں متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کلیم کوزہرہ شاہدکے قاتل کے طورپرپیش کیاگیا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ عبدالکلیم کو رینجرز نے کلفٹن میں واقع اس کی ٹیلرنگ شاپ سے 25فروری کو گرفتار کیا اور عدالت میں پیش کرنے کے بجائے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ کلیم کی گرفتاری کے بعد ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں نے رینجرزکے مقامی افسران سے رابطہ بھی کیا جبکہ کلیم کی والدہ قافیہ بیگم نے 26فروری کو سندھ ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کی تھی جس کی سماعت کل 19مارچ کو ہے لیکن یہ امر انتہائی حیرت انگیزاورافسوسناک ہے کہ عبدالکلیم کی گرفتاری آج ظاہر کی گئی اوریہ الزام لگایاگیا کہ وہ زہرہ شاہدکے قتل میں ملوث ہے۔ ترجمان نے کہاکہ ان حقائق کی روشنی میں عوام خوداندازہ لگاسکتے ہیں کہ کلیم پر عائد کئے گئے الزامات میں کتنی صداقت ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :