18 مارچ ، 2015
مچھ ........سینٹرل جیل مچھ میں سزائے موت کے قیدی صولت مرزا سے اہل خانہ اور دیگر رشتہ داروں نے آخری ملاقات کرلی۔ سینٹرل جیل مچھ میں صولت مرزا کی اہل خانہ اور دیگر رشتہ داروں سے آخری ملاقات تقریباً چار گھنٹے جاری رہی۔ صولت مرزا سے آخری ملاقات کرنےوالوں میں ان کی اہلیہ، بیٹا، بہنیں، بھائی اور دیگر رشتہ دار شامل تھے۔ صولت مرزا کو کے ای ایس سی کے ایم ڈی شاہد حامد سمیت تہرے قتل کےجرم میں کل صبح پھانسی دی جائے گی۔