پاکستان
18 مارچ ، 2015

شفقت حسین کی پھانسی رکوانے کیلئے سول سوسائٹی کا مظاہرہ

شفقت حسین کی پھانسی رکوانے کیلئے سول سوسائٹی کا مظاہرہ

اسلام آباد........مبینہ طور پر کم عمر مجرم شفقت حسین کی پھانسی رکوانے کے لیے نیشنل پریس کلب کے باہر سول سوسائٹی نے مظاہرہ کیا ہے۔ مظفرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران اہل خانہ کی جانب سے حکام سے انصاف کی اپیل کی گئی ہے۔مبینہ طور پرکم عمر مجرم شفقت حسین کی پھانسی رکوانے کے لیے سول سوسائٹی نے ایوان صدر پر بھی مظاہرہ کرنا چاہا تاہم پولیس نےاجازت نہیں دی۔ دوسری جانب آزاد کشمیرکےضلع نیلم کےعلاقے کیل سےتعلق رکھنے والےشفقت حسین کےخاندان نےپریس کلب مظفرآباد میں پریس کانفرنس کی۔ جس میں اس کی والدہ کاکہناہےکہ شفقت نے جب قتل کیا تواُس کی عمر14سال تھی۔ شفقت کی عمرکےحوالے سےتمام دستاویزی ثبوت وزیرداخلہ چوہدری نثارکوارسال کردیئے ہیں۔ جس وقت شفقت حسین کو گرفتار کیاگیاتھااُس وقت اُس کی عمر14سال تھی اور پاکستانی قانون کے مطابق کسی بھی نابالغ کو پھانسی نہیں دی جاسکتی۔ والدہ نےصدر ‘وزیراعظم اورچیف جسٹس پاکستان سے انصاف کی اپیل کی ہے۔ مجرم شفقت حسین کو کل کراچی جیل میں پھانسی دی جائے گی۔ شفقت حسین نے 21 مئی 2004ء کو ایک بچے عمیر کو اغوا کے بعد قتل کردیا تھا۔

مزید خبریں :